سرائیکی عوامی تریمت تحریک پاکستان کی کامیابی
کا ایک سال مکمل ۔۔۔۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں جیولائف منوراسپتال کے
آڈیٹوریم میں سرائیکی عوامی تریمت تحریک پاکستان کی پہلی سالگرہ کی تقریب کا
اہتمام کیا گیا ۔ جس میں سرپرست اعلیٰ عابدہ بتول ۔۔ صدرکرن لاشاری ۔۔۔ سعدیہ شکیل
انجم ۔۔۔ سینئرصحافی اور تجزیہ کار نذیرلغاری ۔۔۔ مشتاق احمد فریدی ۔۔۔۔ عبدالخالق اِچھا ۔ زبیدہ خالق اِچھا ۔۔ ڈاکٹر
طارق محمود ۔۔۔ شہربانو زاہد ۔۔ فاطمہ رشید ۔۔ نادیہ رشید ۔۔ رخسانہ حمید ۔۔ کبریٰ
لغاری ۔۔۔ مہرانساء ۔۔۔ شانزہ لاشاری ۔۔ یاسمین ملک ۔۔ نسرین گل نیناں ۔۔ انیلا
عابد ۔۔ رخسانہ عاشق ۔۔ رابعہ ایاز ۔۔ ممتاز ملک ۔۔ افصاء ملک ۔۔ خدیجہ خالق اِچھا
۔۔ کائنات لاشاری ۔۔۔ سدرہ ملک ۔۔ ساجدہ پروین ۔۔ شائستہ جتوئی ۔۔۔ انعم فاطمہ
جتوئی اور دیگر نے شرکت کی ۔ تقریب کےدوران سرائیکی عوامی تریمت تحریک کی پہلی
سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتےہوئے تحریک کی سرپرست
اعلیٰ عابدہ بتول نےکہا کہ سرائیکی عوامی تریمت تحریک پاکستان نےایک سال میں مثالی
کام کیے ہیں اورانشاءاللہ مستقبل میں اس
تحریک کےذریعے سرائیکی عوام اور خطے کی محرومیوں کےخاتمے کےلئے مزید اقدامات
کیےجائیں گے ۔ تقریب سے خطاب کےدوران
سینئرصحافی اور تجزیہ کارنذیرلغاری کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا بڑا شہر ہے ۔
یہاں سرائیکی کمیونٹی کی بڑی تعداد رہائش پزیر ہے ۔ ہمیں کراچی سمیت ملک بھر میں
سرائیکی عوام کے حقوق کی جنگ لڑنی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں سرائیکی عوامی تریمت تحریک پاکستان کی مزید
ترقی اور کامیابی کےلئے دعاگو ہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جیولائف منوراسپتال ڈاکٹر
طارق محمود نے بھی اپنےخیالات کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ سرائیکی عوامی تریمت تحریک
کی رہنماوں اور کارکنوں نے جس ہمت اور جذبے کے ساتھ سرائیکی عوام کی فلاح وبہبود
اور شعور کا مشن جاری رکھا ہوا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔
