تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, January 21, 2021

تحریک انصاف کا انجام عبرتناک ہوگا، پیر گل رسول

 


عوامی نیشنل پارٹی کے سینٸر رہنما PS-116 اتحاد ٹاٶن کے صدر پیر گل رسول نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کا انجام عبرتناک ہوگا،ہوشربا مہنگاٸی کی چکی میں پستی اور بیروزگاری کے چنگل میں پھنسی عوام ذہنی اذیت سے دوچار ہے، انہوں نے کہا کہ اقتدار کے  پجاری یوٹرن خان نے بلند و بانگ دعوے اور وعدے تو بہت کیے جو وفا نہ ہو سکے، ہر ابھرتا سورج مساٸل کا انبار لیکر طلوع ہو رہا ہے جو کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں،سینٸر رہنما پیر گل رسول نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قاٸدین عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، ہمارے قاٸدین نے جمہوریت کی بقاء کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اور ہمارا ہر کارکن وطن عزیز کے دشمنوں کے سامنے سیسہ پلاٸی دیوار کے مانند ہے،صدر PS-116 اتحاد ٹاٶن پیر گل رسول نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل اتحاد ٹاٶن کے گندے جوہڑ اور ابلتے گٹروں کے پانی میں کھڑے ہو کر تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ کر اپنے وعدوں سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں-

Post Top Ad

مینیو