تازہ ترین

Post Top Ad

Tuesday, November 24, 2020

سرائیکی قومی اتحاد یوتھ ونگ کی کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری

 



لیاری تیسرٹاون کراچی میں  باقاعدگی سے ہونےوالی کارنرمیٹنگز میں سرائیکی کمیونٹی کی بڑی تعداد سرائیکی قومی اتحاد یوتھ ونگ میں شمولیت اختیار کررہی ہے۔ گزشتہ روز ہونےوالی کارنرمیٹنگ کےدوران سیاسی و سماجی رہنما ملک اکبر نے کہا ہے کہ ہم بغیر تعلیم ترقی نہیں کرسکتے ۔ سرائیکی اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔ ملک اکبر نے سرائیکی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں بھی جس علاقے میں ہوں اپنی شناخت کیلئے اپنا ووٹ رجسٹرڈ کروائیں۔ پاکستان سرائیکی قومی اتحاد یوتھ ونگ کے صدر ملک عمران سرائیکی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر متحد ہوئے ہم اپنی قوم کی خدمت نہیں کرسکتے جس پیشے سے بھی وابستہ ہیں ہمیں فخر ہونا چاہئے ۔ یوتھ ونگ کے صدر ملک عمران سرائیکی نے اجلاس میں بھرپور شرکت کرنے پر سرائیکی برادری کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ اس موقع پر انھوں نے مزید کہا کہ جو تنظیمیں بھی سرائیکیوں کے حقوق کیلئے کام کررہی ہیں ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتےہیں ۔  انہوں نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ ہماری آواز حکومتی ایوانوں تک پہنچاتے ہیں۔ سماجی رہنما خالد پرویز نے کہا کہ اب سرائیکی صوبے کا قیام بہت نزدیک ہے ، سرائیکی قوم جاگ چکی ہے ۔ حکومت سرائیکی صوبے کا اعلان جلد کرے. کارنرمیٹنگ کے دوران پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے وائس چیئرمین مہر شفیق احمد کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر غلام محمد، اخترشاہ، حسنین کھوکھر،قاری محمد عمر،قاری آصف ، شایان سرائیکی ، الہی بخش ، محمد قربان اور محمد مرید  اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔


Post Top Ad

مینیو