تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, August 29, 2020

قاٸم علی شاہ، نفیسہ شاہ کو بڑا صدمہ، ڈاکٹر سکینہ سولنگی کی تعزیت

 

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان لیڈیز ونگ کی سینٸر رہنما ڈاکٹر سیکنہ سولنگی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بیٹے اور پی پی کی سینٸر رہنما، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ سے ان کے بھائی سید مظفر علی شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرماٸے، ڈاکٹر سکینہ سولنگی نے کہا کہ سینٸر رہنما سید قاٸم علی شاہ کی پوری فیملی کی پیپلز پارٹی کیلئے لازوال خدمات ہیں، ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بھی ہر مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا دلیرانہ وار دفاع کیا ہے، پیپلز پارٹی بلوچستان لیڈیز ونگ کی سینٸر رہنما ڈاکٹر سیکنہ سولنگی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں چیٸرمین پیپلز پارٹی پلاول بھٹو زرداری، شریک چیٸرمین آصف زرداری اور مرکزی صدر لیڈیز ونگ محترمہ فریال تالپور سمیت تمام جیالے رہنما اور کارکنان سینٸر رہنما سید قاٸم علی شاہ اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واضح رہے مرحوم سید مظفر علی شاہ کافی عرصے سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Post Top Ad

مینیو