تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, August 20, 2020

شپ سروئیر کے چیف ایگزامینز کی عدم تعیناتی، مرین انجینئرزایک سال سے امتحانات کے منتظر، وزارت بحری امور کے حکام نےبھی چپ سادھ لی

 


شپ سروئیر کے چیف ایگزامنز کی عدم تعیناتی سے مرین انجینئرز کا مستقبل خطرے سے دو چار ہوگیا ہے، معیشت کا سہارا اور بیرون ملک سے لاکھوں ڈالر کماکر پاکستان لانے والے میرین انجینئرز ستمبر 2019 سے نہ صرف امتحانات کے منتظر ہیں بلکہ روزگار سے بھی محروم ہیں، مرین انجینئرز کی جانب سے متعدد بار وزارت بحری امور کے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تاہم اس کے باوجود بھی مسئلہ حل نہ ہوسکا، وزارت بحری امور کی جانب سے ہر بار روایتی جواب دیکر معاملہ پس پشت ڈالا جارہا ہے، اس بار بھی وزارت بحری امور نے حسب روایت موقف دہرایا کہ شپ سروئیر چیف ایگزامینز کی تعیناتی سے متعلق خط وزیراعظم ہاوس میں موجود ہے، جس پر جلد عملدرآمد ہوگا، مرین انجینئرز نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر تعیناتی یقینی بنائیں تاکہ سینکڑوں میرین انجینئرز امتحانات پاس کرکے روزگار حاصل کرسکیں اور وطن عزیز کیلئے بیرون ملک سے سرمایہ لاسکیں۔


Post Top Ad

مینیو