فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان کے اشتراک سے اعلان ڈاٹ کام
نے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا جہاں رئیل اسٹیٹ برادری کے قابل ذکر
افراد موجود تھے۔
اس موقع پر موجود ایم ڈی اے آر اے کے صدر کاشف شاہ نے اس
عظیم کارنامے پر انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رئیلڑز نے
جو محنت کی ہے اس کے لئے رئیل اسٹیٹ شعبے کو منظم کرنا چاہئے اور ان کی انفرادیت سب
کو قبول کرنی چاہئے۔
کاشف شاہ نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کو صنعت کا درجہ دیا گیا
ہے ، اس صنعت کو حکومت پاکستان سمیت ہر ایک کے لئے فائدہ مند بنانے کے لئے ابھی بھی
بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
ریئلٹرز ڈے نے رئیل اسٹیٹ کی صنعت کے لئے ایک نئے دور کی
آمد کی نوید سنائی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے سالوں میں اس شعبے میں متوقع
تمام بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے لئے یہ سنگ میل ثابت ہوگا۔