پیپلزپارٹی بلوچستان لیڈیز ونگ کی سینئر
رہنما ڈاکٹر سکینہ سولنگی کا کہنا ہےکہ بی بی شہید بینظیر بھٹو نے ہمیشہ دہشت
گردوں کو بڑی دیدہ دلیری سے للکارا اور اب ان کے لخت جگر پی پی چئیرمین بلاول بھٹو
زرداری بھی اپنی والدہ کی طرح ان ملک دشمن عناصر کیخلاف کھل کر بات کرتے ہیں، انہیں
دھمکیاں دینے والے کان کھول کر سن لیں بلاول بھٹو زرداری کی زندگی ہمیں اپنی زندگی
سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ انہیں خراش بھی آئی
تو ہم اینٹ کا جواب بڑے اور پہاڑی پتھر سے دیں گے۔ ڈاکٹر سکینہ سولنگی نے کہا کہ
دہشت گرد کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا ۔ ان کا کام صرف انسانوں کی جانوں سے کھیلنا
ہوتا ہے اور جو بے گناہ اور معصوموں کی زندگی چھین کر خوشی محسوس کرتے ہیں ان کے آگے پی
پی کے جیالے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور
عوامی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دینے والے ہمارے قائدین اتنے کمزور نہیں کہ بزدل دہشت
گرد وں کی دھمکیوں سے ڈر کر خود کو ڈرائنگ
روم تک محدود کرلیں۔ پی پی بلوچستان لیڈیز
ونگ کی سینئرہنما ڈاکٹر سکینہ سولنگی نے مزید کہا کہ زندگی موت اس ذات کے اختیار میں ہے جو زمین و آسمان کے
ذرے ذرے کا مالک ہے۔ یہ بزدل دہشت گرد اگر
خود کو دلیر سمجھتے ہیں تو سامنے آکر ہمارے قائدین کو للکاریں ۔
