سول اسپتال کے سابق ایم ایس سینئرپروفیسر
صابر میمن نے شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹرکابطور چیف آپریٹنگ آفیسر چارج سنبھال
لیا۔ٹراما سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر شاہد عمر، سی ایس او ٹراما سینٹر مرزا شجاع بیگ، سیکورٹی
سپروائزر بابر علی اور سی ایس او ریپڈ سیکورٹی محمد علی نے پروفیسر صابر میمن کے
بطور چیف آپریٹنگ آفیسر چارج سنبھالنے پر پروفیسر صابر میمن کا پرتپاک استقبال کیا
اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ ان کا کہنا تھاکہ انتظامی امور میں مسائل سے
دوچار ٹراما سینٹر کے لیے پروفیسر صابر میمن کی بطور چیف آپریٹنگ آفیسر تعیناتی
بہتر اور احسن اقدام ہے ۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹرپروفیسر
صابر میمن نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب نے ٹیم ورک میں کام
کرنا ہے تاکہ انتظامی امور میں موجودمسائل کا فوری خاتمہ ممکن ہو۔
Post Top Ad
Wednesday, July 22, 2020
Home
صحت
سینئرپروفیسر صابر میمن نےشہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹرکےچیف آپریٹنگ آفیسرکاچارج سنبھال لیا
