تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, September 22, 2019

سجاول:عوام تھرموپول شیٹ کےذریعےمیت نہر کےدوسری جانب لےجانےپرمجبور


سندھ کےعلاقےسجاول میں نہر کا پل نہ ہونے پر عوام کی بے بسی انتہا پرپہنچ گئی ۔ سجاول کےعلاقےچوہڑ جمالی کے نواحی گاؤں حسین کونجائی سے گزرنے والی نہر دڑو برانچ پر آر ڈی 72 پر پل نہ ہونے کے باعث گاؤں کے رہائشی  میت دفنانے کے لئے تھرموپول  شیٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔چوہڑ جمالی کی رہائشی چار سالہ معصوم بچی شہزادی بنت غلام مصطفیٰ کونجائی کی میت کو تدفین کےلئے تھرموپول کی شیٹ پر رکھ کر نہر پار کی گئی ۔ چند ماہ پہلے اسی نہر سے اسی طرح چوہڑ جمالی کے نواحی گاؤں حسین کونجائی  سے  ایک شخص کی میت تھرموپول شیٹ کےذریعے نہر کےدوسری جانب لےجائی گئی ۔ جس کا وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس بھی لیا تاہم نوٹس کسی کام نہ آیا اور پل کی تعمیر کےلیے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیےجاسکے ۔

Post Top Ad

مینیو