تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, September 19, 2019

وزیراعظم عمران خان کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

جدہوزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں جدہ کے رائل ٹرمینل پر گورنر مکہ نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری بھی ہیں۔
 

Post Top Ad

مینیو