تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, September 22, 2019

ملک میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی، معاون خصوصی برائے صحت


معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداددس ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔ جس  میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈینگی کی صورتحال بہت تشویشناک ہے، مرض پھیلنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہےہیں ۔ اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ڈینگی کے ستر  فیصد مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے۔ تشویشناک صورتحال کے سبب ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے بھی مربوط لائحہ عمل کے تحت کام ہو رہا ہے، پرائمری ہیلتھ کیئرحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ڈینگی کےخدشے کی صورت میں بنیادی مرکز صحت سے ابتدائی معائنہ کرائیں جہاں مریضوں سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ ڈینگی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے ہاٹ لائن مختص کر دی گئی ہے۔

Post Top Ad

مینیو