پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی
آرتھر کو بنگلادیش نے بھی گھاس نہ ڈالی جب کہ بی سی بی نے 2سال کیلیے رسل ڈومینگو
کی خدمات حاصل کرلیں۔
کرکٹ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پی سی بی نے
ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو فارغ کردیا تھا،وہ رسل ڈومینگو اور مائیک ہیسن کے ساتھ
بنگلادیشی ہیڈ کوچ کے امیدواروں میں شامل تھے تاہم ان کو گھاس نہیں ڈالی گئی۔
بی سی بی نے رسل ڈومینگو کے ساتھ 2 سال کا
معاہدہ کرلیا،اس سے قبل جنوبی افریقہ سے ہی تعلق رکھنے والے بیٹنگ کوچ نیل
میکینزی،بولنگ کوچ چارل لینگوویلڈٹ کے کنٹریکٹ میں توسیع کردی گئی تھی،دونوں
2013سے 2017تک پروٹیز ٹیم کی کوچنگ کے دوران بھی رسل ڈومینگو کے معاون اسٹاف میں
شامل تھے،بنگلادیش کے فیلڈنگ کوچ ریان کک بھی جنوبی افریقی ہیں۔