تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, August 18, 2019

کابل میں شادی کی تقریب کےدوران خودکش حملہ،63 افراد جاں بحق، 180 زخمی

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 63 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ افغان حکام کے مطابق خود کش دھماکے کے وقت شادی ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا، اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں تقریباً 1000 افراد شریک تھے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جگہ کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق طالبان کی جانب سے خودکش حملے کی مذمت کی گئی ہے جب کہ ابھی تک کسی دوسرے گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کابل میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل بم حملے کے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے، دہشت گردی پورے خطے کے لیے مشترکہ خطرہ ہے اور دہشت گردی کو مل کر شکست دینے کی ضرورت ہے۔

Post Top Ad

مینیو