امریکی انجینئرز نے اسپورٹس میں استعمال ہونے والی ایک
نیکر میں تبدیلی کرکے اسے بیرونی (ایکسو) سوٹ کا درجہ دیا ہے، اب یہ نیکر چلنے، دوڑنے
اور اونچائی پر چڑھنے کی قوت میں اضافہ کرسکتی ہے۔
یونیورسٹی آف نبراسکا اوماہا کے فلپ میلکم اور
ان کے ساتھیوں نے ایک لچک دار سوٹ بنایا ہے جو چلنے میں لگنے والی جسمانی مشقت کو
9 فیصد اور دوڑنے میں لگنے والی طاقت میں 4 فیصد کمی کرسکتا ہے۔
اگرچہ اس میں سب سے اہم حصہ نیکر کا ہے جو بطور
خاص تیارکی گئی ہے لیکن یہ اس نوعیت کی پہلی ایجاد نہیں بلکہ اس سے قبل کئی اداروں
نے بھاگ دوڑ اور مشقت کم کرنے والے لباس یا ایکسو اسکیلیٹن نامی بیرونی ڈھانچے
تیار کیے ہیں لیکن فلپ میلکم کہتے ہیں کہ ان کا لباس چلنے اور دوڑنے میں یکساں
مددگار ہے، یہ ایسے لوگوں کے لیے مفید ہے جن کا کام ہی بھاگنا اور دوڑنا ہوتا ہے
جن میں مددگار عملہ، ریسکیو اہلکار، فائر فائٹرز اور عسکری افراد شامل ہیں۔
