تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, August 18, 2019

تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں محنت اور دیانتداری سے درست سمت میں پالیسیوں کا آغاز کیا، پالیسیوں کا ثمر عوام کی ترقی و خوشحالی کی صورت میں سامنے آئے گا، نئے پاکستان میں حکمران طبقے کے نہیں بلکہ عوامی مفادات کا تحفظ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان محنت اور عزم سے قائداعظم کے پاکستان کو آگے لے کر جا رہے ہیں، حکومت کا ایک سال استحکام پاکستان کا سفر ہے جب کہ آئندہ سال تعمیر پاکستان کا سال ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تمام شعبوں میں اصلاحات کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں، ملک کے متوسط طبقے کی فلاح کے لیے احساس پروگرام شروع کیا گیا اور غریبوں کے لیے تمام اقدامات احساس پروگرام کے تحت کئے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے بتایا کہ خزانہ و اقتصادی امور ڈویژن اور ریلوے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی، پاکستان پوسٹ اور این ایچ اے بہترین کارکردگی کے باعث منافع بخش ادارے بن گئے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزارت توانائی نے گردشی قرضوں میں نمایاں کمی کی ہے اور ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 175 ملکوں کے لیے آسان ویزہ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جب کہ ایف بی آر نے ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے بھی جامع اقدامات کئے ہیں۔


Post Top Ad

مینیو