تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, August 18, 2019

بھارت کے ایٹمی ہتھیار فاشسٹ مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکےہیں، وزیراعظم عمران خان

سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی کی فاشسٹ قیادت سے نہرو اور گاندھی کے بھارت کو بھی خطرہ ہے، دنیا بھارت کے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکیورٹی سنجیدگی سے لے، بھارت کے ایٹمی ہتھیارفاشست مودی حکومت کے ہاتھ لگ چکےہیں، یہ ایسا معاملہ ہے جو صرف خطے کو نہیں پوری دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری 2 ہفتے سے محاصرے میں ہیں، دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں، یہ خطرہ پاکستان اور بھارتی اقلیتوں تک وسیع ہورہا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے مبصرین بھی مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پر ہندونسل پرست، فاشسٹ قیادت اور آئیڈیالوجی نے ایسے ہی قبضہ جمالیا ہے جیسے نازیوں نے جرمنی پر قبضہ جمایا تھا، اس سے وادی کے 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے۔



Post Top Ad

مینیو