تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, August 18, 2019

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شہباز شریف اور بلاول شریک نہیں ہوں گے

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن کی پیر کو ہونے والی اےپی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پیر کو اسلام آباد میں ہوگی۔
اے پی سی کے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال سر فہرست ہے جبکہ اے پی سی میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کمر کی تکلیف بڑھ جانے کے باعث آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے۔
بلاول کے دورہ گلگت بلتستان کی وجہ سے پیپلزپارٹی کے وفد کی قیادت یوسف رضا گیلانی کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں نیئربخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔


Post Top Ad

مینیو