تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, August 18, 2019

پریانکا حب الوطنی کے لبادے میں نسل پرستی کو ہوا دے رہی ہیں، مہوش حیات


اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا حب الوطنی کا لبادہ اوڑھ کر نسل پرستی کو ہوا دے رہی ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا پر تنقید کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ ایک شخصیت جو کہ کسی فلاحی ادارے کی ترجمانی کر رہی ہو انہیں ہمیشہ انسانیت کے فروغ کی بات کرنی چاہیے اور پریانکا یونیسیف کی امن کی سفیر ہیں انہیں ایسے شخص کے بیان کی حمایت نہیں کرنی چاہیے جو آپ کے مشن کے خلاف ہے۔
مہوش حیات نے کہا کہ ہالی ووڈ میں بھی نفرت انگیزی نظر آتی ہے لیکن بالی ووڈ میں مسلم دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت انگیزی کا عنصر بہت زیادہ ہے، بھارت کے وزیر اعظم مودی نے پُرتشدد اور سخت گیر رویے کو فلم انڈسٹری میں داخل کر دیا ہے اور ایسے حالات میں پاکستانی فنکاروں کا بالی ووڈ میں کام کرنا مشکل ہے کیوں کہ بالی ووڈ انڈسٹری اوپر سے نیچے تک اسلام سے نفرت میں ڈوبی ہوئی ہے۔


Post Top Ad

مینیو