قومی کرکٹر اور پاکستانی لڑکیوں کی رول ماڈل ثناء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل کرلیا گیا، سابق انگلش کرکٹر کلیئر کانر بدستور کمیٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، پی سی بی نے ثناء میر کو کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویمنز کمیٹی میں تین موجودہ کھلاڑیوں پاکستانی کرکٹر ثناء میر، بھارتی کھلاڑی متھالی راج اور آسٹریلیا کی لیزا اسٹالیکر کو شامل کیا گیا ہے، کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشتہ روز آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس کے دوران منعقد ہوا۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ثناء میر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ ثناء میر اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر خواتین کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی