تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, July 21, 2019

معروف اداکار، گلوکار محسن عباس کا اہلیہ پر بدترین تشدد


معروف اداکار اور گلوکار محسن عباس کی اہلیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر محسن عباس نے انہیں شادی کے بعد سے اب تک شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ نے پولیس کو دی گئی شکایت اور تشدد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بہت سہہ لیا، اب برداشت نہیں ہوتا، ظلم برداشت کرنا بھی گناہ ہے!۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنا تعارف کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نام فاطمہ ہے، میں محسن عباس حیدر کی اہلیہ ہوں اور یہ میری کہانی ہے۔

Post Top Ad

مینیو