تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, July 21, 2019

بلوچستان، اساتذہ سمیت محکمہ تعلیم کے 270 اہلکار معطل

محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے غیر حاضری اور فرائض میں غفلت برتنے پر 270 اہلکاروں کو معطل کردیا جن میں تین ہیڈ ماسٹرز سمیت گریڈ سترہ کے پندرہ افسران شامل ہیں۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق غیر حاضر ملازمین کی نشاہدہی آر ٹی ایم سسٹم سے ہوئی۔ معطل ہونے والے ملازمین میں 146 کا تعلق پنجگور سے ہے جن میں جن میں 106 جے وی ٹیچرز، 15 جے ای ٹیچرز، 6 ایس ایس ٹی 3 پی ای ٹی، 2 ڈرائنگ ماسٹرز، 1 ای ایس ٹی، 3 معلم القران، 1 جونئیر کلرک جبکہ 7 نائب قاصد شامل ہیں۔
ان کے علاوہ 124 اہلکاروں کا تعلق  ڈیرہ بگٹی سے ہے جن میں 3 ہیڈ ماسٹر  49 جے وی ٹیچرز، 5 لیب اسسٹنٹ، 8 پی ای ٹی، 6 ایس ایس ٹی، 29 جے ای ٹیچرز، 5 ڈرائنگ ماسٹرز، 3 معلم القران، 1 بینڈ ماسٹر، 2 نائب قاصد اور غیر فعال اسکولوں کے 13 دیگر اہلکار شامل ہیں۔
سیکرٹری تعلیم بلوچستان محمد طیب لہڑی کے مطابق معطل ملازمین کا کیس انکوائری کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ ملازمین اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے توانہیں ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا۔

Post Top Ad

مینیو