تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, July 21, 2019

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی




اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کرکے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کردی ہے۔ جس کے بعد مجاز بینک اپنی تمام شاخوں سے غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کرسکیں گے، کسٹم ڈکلیریشن کی صورت میں 10 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی بھی بینکوں کو فروخت کی جاسکے گی، پاکستانی شہریوں کے علاوہ غیرملکی افراد بھی بینکوں کو غیرملکی کرنسی فروخت کرسکیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونِ ملک سفر کرنے والے پاکستانی بھی بینکوں سے مقررہ حد کے مطابق غیرملکی کرنسی خریدسکیں گے، بینک غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں سے نکالی گئی رقوم بھی خرید سکیں گے۔

Post Top Ad

مینیو