کوکن برادری کی جانب
سے بہادر آباد میں کوکن میلہ 2021 کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلدیہ، کیماڑی، کورنگی،
لانڈھی، یوپی موڑ، ناگن، نارتھ ناظم آباد، منوڑہ سمیت شہر بھر سے کوکن برادری نے فیملی
ممبران سمیت پھرپور شرکت کی، میلے میں روایتی کھانوں، پینٹنگز، دستکاری، ملبوسات، فیبرکس
اور مختلف نوعیت کے اسٹالز لگائے گئے، کوکن روایتی ڈشز کے اسٹال پر لوگوں کا تانتا
بندھا رہا، میلے میں دن بھر زبردست گہما گہمی رہی، برادری کے بزرگ خاص طور پر شریک
ہوئے، میلے میں ہاتھ سے بنائی جانے والی پینٹنگز کے اسٹال کو بے حدپذ یرائی ملی اور
اسٹال ہولڈر 13 سالہ المیرا آصف بانگی کو کوکن میلہ 2021 کی ونر قرار دیا گیا، اس
موقع پرمیلے میں شریک فیملیز کا کہنا تھا کہ کوکن برادری نے سماجی خدمات، ملکی ترقی،
معاشرتی سرگرمیوں میں ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا، اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد
تواتر سے ہونا چاہیے تاکہ برادری کا مثبت چہرہ اجاگر ہوسکے۔