تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, October 12, 2019

لاہور:مسلم لیگ (ن) کاحکومت سے نجات کیلئے بھرپور مہم شروع کرنے کا اعلان


لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔  میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں شہباز شریف نے نوازشریف کا خط پڑھ کر سنایا جس میں پارٹی کے لیے آئندہ کی حکمت عملی کی تفصیلات دی گئی ہیں اور نواز شریف نے آزادی مارچ کے مقاصد سے اتفاق کیا ہے۔
احسن اقبال نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت ہے کہ بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ حکومت سے نجات حاصل کی جاسکے، ان کی ہدایات کی پارٹی نے تائید کی ہے، کل ہمارا وفد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا اور انہیں نواز شریف کے خط کے مندرجات سے آگاہ کرے گا، ملاقات میں آزادی مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔


Post Top Ad

مینیو