تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, October 12, 2019

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران وسعودی عرب کا شیڈول تیار


اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا ایران اور سعودی عرب کے دورے کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ اپنے دورے کے دوران ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے پر بات کریں گے اور مسئلہ کشمیر بھی اجاگر کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتوار کو ایران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم منگل کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔


Post Top Ad

مینیو