تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, August 5, 2019

خواجہ جنید کو ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور مینیجر مقرر کرنے کا فیصلہ


اولمپئین خواجہ جنید کو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈکوچ اور مینجر مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پی ایچ ایف حکام ان کی تقرری کا اعلان آج عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں کریں گے۔ نئی ٹیم انتظامیہ کو دو ایونٹس کے لیے فی الحال ذمہ داریاں سونپی جارہی ہیں۔ جن میں ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ اور ساوتھ ایشین گیمز شامل ہیں۔ اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ ستمبر اکتوبر میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ابھی اس کا وینو اور تاریخیں کنفرم نہیں کیں جب کہ ساوتھ ایشین گیمز یکم دسمبر سے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں ہورہی ہیں۔ ان دونوں ایونٹس میں پرفارمنس کے بعد ٹیم انتظامیہ کے مستقبل کا دوبارہ جایزہ لیا جاے گا۔


Post Top Ad

مینیو