تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, August 5, 2019

انوشکا شرما کی ٹھکرائی ہوئی ہٹ فلمیں


ممبئیبالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے کیریئر میں کئی ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ تاہم انہوں نے کئی فلموں کو ٹھکرایا بھی ہے جو ریلیز کے بعد ہٹ ثابت ہوئیں۔
تماشا
2015 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’تماشا‘‘میں اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی اداکاری آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں فلم کے مرکزی کردار کےلیے ہدایت کار امتیاز علی کی پہلی پسند ڈمپل گرل دپیکا نہیں بلکہ انوشکا شرما تھیں اور امتیاز علی نے  انہیں فلم کی پیشکش بھی کی تھی لیکن انوشکا نے یہ کہہ کر فلم ٹھکرادی کہ انہیں فلم میں اپنا کردار مناسب نہیں لگا۔
2اسٹیٹس
 اداکار ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی  فلم ’’2 اسٹیٹس‘‘ بھی پہلے انوشکا شرما کو آفر ہوئی تھی لیکن انوشکا شرما نے انکار کردیا۔ بعد ازاں یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔

کی اینڈ کا

اداکارہ کرینہ کپور اورارجن کپور کی فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ بھی کرینہ سے پہلے انوشکا شرما کو آفر ہوئی تھی لیکن انوشکا نے اس فلم کو بھی ٹھکرادیا۔ تاہم یہ فلم باکس آفس پر اوسط درجے کی کمائی ہی کرسکی تھی۔
بار بار دیکھو

داکارہ کترینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’’بارباردیکھو‘‘میں ہدایت کارہ نتیا مہرا کی پہلی پسند کترینہ نہیں بلکہ انوشکا شرما تھیں اور انہوں نے انوشکا کو اس کردار کی پیشکش بھی کی تھی لیکن انوشکا نے انکار کردیا تھا۔



Post Top Ad

مینیو