تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, July 27, 2019

ماہ نور بلوچ کی دو سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی


معروف اور خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ نے دو سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

پاکستان میں حسن کی ملکہ کہلائی جانے والی ماہ نور بلوچ کا خوبصورتی میں کوئی ثانی نہیں، لاجواب اداکاری اور سدا بہار شخصیت کی وجہ سے پہچانی جانے والی ماہ نور بلوچ کے مداح آج بھی ان کے ڈراموں کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں تاہم دو سال سے پردہ سے غائب رہنے کے بعد ایک بار پھر اداکارہ نے چھوٹی اسکرین پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔            49 سالہ اداکارہ  رومانوی اور کامیڈی سے بھرپور ٹیلی فلم ’ اپنی اپنی لو اسٹوری‘ میں معروف اداکارہ اعجاز اسلم کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ جب کہ ان کے ہمراہ اظفر رحمان ، صدف کنول اور ایاز سومرو بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
واضح رہے کہ کاشف سلیم کی ہدایت کاری میں بننے والی ماہ نور بلوچ ٹیلی فلم ’ اپنی اپنی لو اسٹوری‘ رواں سال عید الاضحی پر دکھائی جائے گی۔



Post Top Ad

مینیو