تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, September 5, 2022

کراچی : منگھوپیرمیں فلاحی تنظیم سندھ چانڈیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سےسیلاب متاثرین کےلیےامدادی سرگرمیاں جاری

2005ء کے ہولناک زلزلے اور 2010ء کے تباہ کن سیلاب کےبعد پاکستان مشکل ایک بار پھر سیلاب کی زد میں ہے، ایک طرف پاکستانی قوم اپنے ہم وطنوں کی امداد و بحالی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈال رہے ہیں تو دوسری جانب سمندر پار پاکستانی بھی کسی سے کم نہیں، خاص کر اہلیان کراچی کی بات ہی کچھ اور ہے، یہاں کے باسیوں نے ہر مشکل، ہر آفت کےبعد ہم وطنوں کی مدد میں مرکزی کردار ادا کیا، معاشی حب میں مختلف سیاسی، سماجی، دینی جماعتوں کی جانب سے بارش و سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں، منگھوپیر میں بھی فلاحی تنظیم سندھ چانڈیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن  کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جہاں ریلیف کیمپ میں متاثرین کو کھانا، صاف پانی، کپڑے، چادریں، علاج معالجے سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما حاجی ملک چانڈیو نے ملک گوٹھ میں متاثرہ خاندانوں کو رہائش فراہم بھی کردی، کیمپ میں موجود ذمہ داران سرفراز احمد، پریل چانڈیو، الطاف چانڈیو، روشن چانڈیو، اویس چانڈیو و دیگر نے بتایا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ 

Post Top Ad

مینیو