تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, May 28, 2022

ایسٹرن اسٹارز کرکٹ گراونڈ پر قابض سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچرKMC سیف عباس کا قبضہ ختم کرایا جائے ، شمس الرحمان

 

ایسٹرن اسٹارز کرکٹ کلب (گراونڈ) کے صدر شمس الرحمان کا کہنا ہےکہ کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر سیف عباس نے 9 ستمبر 2017 کو ایسٹرن اسٹارز کرکٹ گراونڈ پر قبضہ کیا، جو 5 سال گزرنے کے باوجود تاحال برقرار ہے، سندھ حکومت کے احکامات کے باوجود کرکٹ گراونڈ کو واگزار نہیں کرایا جاسکا ۔  9 جون 2021ء کو وزیر بلدیات ناصر شاہ نے اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر لیئق احمد کو گراونڈ کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایات جاری کی، جس پر ایڈمنسٹریٹر نے گراونڈ کی فائل نمبرP-1005\09-06-2021ء سینئر ڈائریکٹر کو بھجوائی، سینئر ڈائریکٹر نے فائل ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر سلمان شمسی کو بھجواکر مسئلہ حل کرنے کی ہدایت دی مگر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، شمس الرحمن کے مطابق ہم نے دوبارہ ناصر شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے ہمارے پاس موجود فائل پر ریمارکس لکھ دیئے، جس کا ڈائری نمبرP-1280\17-07-2021 ہے، ایسٹرن کرکٹ گراونڈ کے صدر شمس الرحمان کے مطابق تمام تر ریکارڈ اور درخواستیں کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کے دفتر میں موجود ہیں ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، ایڈمنسٹریٹر کراچی سے مطالبہ کیا کہ ایسٹرن کرکٹ گراونڈ انتظامیہ کو واپس دلوایا جائے تاکہ گراونڈ میں ایک بار پھر کرکٹ بحال ہو اور ملک میں موجود ٹیلنٹ اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھاسکے۔


Post Top Ad

مینیو