اسلام آباد: بھارتی قونصلر نے
دہشت گردی کے الزام میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد
فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی عالمی
عدالت انصاف کے فیصلے کے تحت دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی ڈپٹی
ہائی کمشنر گورو اہلو والیا نے کلبھوشن سے ملاقات کی، جو دن 12 بجے شروع ہوئی اور
دو گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں پاکستانی حکام بھی موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق ایس او پی کے تحت
ملاقات میں ہونے والی تمام گفتگو کو ریکارڈ کیا گیا، جس سے متعلق بھارت کو پہلے ہی
آگاہ کردیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے روک
ٹوک اور تعطل کے بغیر کلبھوشن جادھو کیلئے بھارت کو قونصلر رسائی دی۔
گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی
جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی کا اعلان کیا تھا جس پر عمل
درآمد کیا گیا۔
