تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, September 22, 2019

چلاس میں مسافر کوچ چٹان سے ٹکرا گئی، 24 افراد جاں بحق، 13 زخمی


اسکردو سےراولپنڈی جانے والی تیزرفتار مسافر کوچ کو چلاس کے قریب حادثہ پیش آ گیا، بس بےقابو ہو کر چٹان سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں‌ کو اسپتال منتقل کر دیا۔
مسافر بس اسکردو سے راولپنڈی کی جانب رواں دواں تھی کہ بابوسر ٹاپ کے قریب چٹان سے ٹکرا گئی، زخمیوں میں بچے اور خواتیں بھی شامل ہیں۔ بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ بابوسر ٹاپ کے علاقے میں پیش آیا۔ریسکیو عملے نے زخمیوں کو چلاس اسپتال منتقل کیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Post Top Ad

مینیو