تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, August 1, 2019

حسن علی کےبعد عماد وسیم نےبھی غیرملکی دلہن ڈھونڈ لی



لاہور قومی کرکٹر حسن علی کے بعد عماد وسیم نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
قومی کرکٹر حسن علی کے بعد اب عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے، عماد وسیم نے برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے۔
شادی کی تقریب 26 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جب کہ آل راؤنڈر کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں، عماد وسیم کاؤنٹی کرکٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں، عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے لندن میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔

Post Top Ad

مینیو