![]() |
| Add caption |
برندن برگ: جرمنی میں ایک لمبے سانپ نے بجلی کے
ٹرانسفارمر میں گھس کر تار کاٹ دیئے جس کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تاریکی میں ڈوب
گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنی
نوعیت کا یہ انوکھا واقعہ جرمنی کے صوبے برندن برگ میں پیش آیا جہاں اچانک بجلی
غائب ہوگئی اور بظاہر اس کی کوئی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی کیوں کہ موسم
برسات کا نہ تھا، نہ ہوائیں طوفانی تھیں بلکہ سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔
الیکٹرک کمپنی کے ترجمان کا
کہنا تھا کہ تمام ہائی ٹینشن وائر درست حالت میں تھے اور کوئی گرڈ اسٹیشن بھی ٹرپ
نہیں ہوا تھا اسی طرح مقامی سطح پر بھی تار ٹوٹنے کی کوئی اطلاع نہ تھی، کمپنی کے
اہلکار بجلی منقطع ہونے کی وجہ کی تلاش کے دوران ایسے ٹرانسفارمر تک پہنچے جس میں
ایک لمبا اور خطرناک سانپ موجود تھا۔
وائلڈ لائف نے سانپ کو ٹرانسفارمر سے نکالا جس کے بعد الیکٹرک اہلکاروں نے
ٹرانسفارمر کی مرمت کرکے علاقے کی بجلی بحال کردی
