تازہ ترین

Post Top Ad

Tuesday, August 27, 2019

مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں شامل

کراچیایک بین الاقوامی میگزین نے مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔
دنیا بھر میں 26 اگست کے روز خواتین کی برابری کا دن منایا جاتا ہے اس حوالے سے ایک بین الاقوامی میگزین ’دی مسلم وائب‘ نے خواتین کی معاشرے میں کاوشوں کے تناظر میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف پانچ اُن خواتین کے نام شامل کیے گئے ہیں جوکہ نہ صرف معاشرے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں بلکہ خواتین کے لیے بھی مشعل راہ بن رہی ہیں۔

عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں نام شامل ہونے پر مہوش حیات خوشی پر قابو نہ رکھ سکیں اور ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ عالمی میگزین ’ مسلم وائب‘ نے دنیا بھر سے ایسی خواتین کی فہرست کے لیے میرا انتخاب کیا جو روایتی سوچ کو ختم اور دنیا تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ دیگر مسلم خواتین کی طرح میری سوچ بھی عین اُن خواتین جیسی ہے جو معاشرے کی بہتری چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ میگزین میں شامل خواتین کی فہرست میں مصر سے تعلق رکھنے والی منال روسٹم ، صومالی نژاد امریکن الحان عمر، امریکن سیاسی کارکن لنڈا سرسور اور امریکن نژاد اولمپیئن ابتہاج محمد نامی خاتون شامل ہیں۔

Post Top Ad

مینیو