تازہ ترین

Post Top Ad

Tuesday, August 27, 2019

سرگودھا میں بھائی کی فائرنگ سے بھائی اور بھابھی سمیت خاندان کے 8 افراد قتل


سرگودھاننکانہ صاحب میں بھائی نے گھریلو تنازع پر بھائی، بھابھی، 3 بھتیجوں اور ان کی بیویوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
سرگودھا کی تحصیل ننکانہ صاحب کے علاقے موڑ کھنڈا میں نور دین نامی شخص نے گھر میں گھس کر اپنے بھائی، بھابھی، 3 بھتیجوں اور ان کی بیویوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد نور دین نے بھی خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ لگتا ہے، جائے وقوعہ سے تما م شواہد اکھٹے کرلیے گئےہیں، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے جنہوں نے میتیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردی ہیں ۔


Post Top Ad

مینیو