تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, July 21, 2019

ڈی آئی خان میں فائرنگ اور دھماکا، 9 افراد شہید ، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: دہشتگردوں کی پولیس چوکی پر فائرنگ اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان کی ڈیرہ کوٹلہ سیدان پولیس چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار دہشت گرد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل جہانگیر اور کانسٹیبل انعام کے نام سے ہوئی، جہانگیر کا اعجاز آباد مریالی جب کہ انعام کاتعلق کورائی سے ہے۔فائرنگ کے بعد شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال لائی گئیں تو اسپتال کے ٹراما سینٹرکے گیٹ پردھماکا ہوگیا ۔ جس کے نتیجے میں مزید 4 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بڑی تعداد میں زخمیوں کے باعث کئی کو کمبائن ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سی ایم ایچ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 22 زخمی اور 5 لاشیں لائی گئی ہیں۔

Post Top Ad

مینیو